سعودی عرب کے سلفی مفتی ’’محمد الشنار‘‘ نے سماجی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے مخصوص پیج پر ان سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں لکھا ہے کہ دبئی میں پائی جانے والی اخلاقی برائیوں کی وجہ سے اس شھر میں سفر کرنا حرام ہے۔
سلفی مفتی محمد الشنار کا کھنا ہے کہ محرم کے ساتھ اس شھر میں سفر کرنا جائز نھیں ہے جبکہ محرم کے بغیر گناہ کبیرہ ہے۔
سماجی سائٹ ٹویٹر پر اس سلفی مفتی کے دئے گئے اس غیر منطقی اور احمقانہ فتوے کے بعد صارفین نے اپنا رد عمل ظاھر کرتے ھوئے ایسے مفتیوں کو منطقی فکر سے عاری اور ان کا وجود اسلام کے دامن پر دھبہ قرار دیا ہے۔
صارفین کا کھنا ہے کہ اسلام ایک منطقی اور اصول و قواعد پر مبنی دین ہے جبکہ اسلامی تعلیمات کی ترویج کرنے والے مفتیوں کے اندر عقل اور منطق نام کی کوئی چیز نظر نھیں آتی۔
واضح رھے کہ سعودی عرب کے سلفی علماء اکثر اوقات اس طرح کے غیر منطقی فتوے دیتے رھتے ہیں جن کا اسلام سے دور دور تک کوئی تعلق نھیں ہے۔ چند روز پھلے بھی ایک سلفی مفتی نے فتویٰ دیا تھا کہ شوھر کی عدم موجودگی میں بیوی کے لیے گھر میں کولر چلانا حرام ہے۔ ان کے یھاں فتوے دینے کا اصلی منبع قیاس ہے جو کہ شیطانی عمل ہے’’ اول من قاس ھو ابلیس‘‘۔
احماقانہ فتوےکی ایک اور دلیل: دبئی سفر کرنا حرام ہے
- توضیحات
- نوشته شده توسط admin
- دسته: وھابیت کے عجیب و غریب فتوے
- بازدید: 4711
شبهات اور جوابات
مقالات
وزیٹر کاؤنٹر
Who Is Online
3
Online